شاہد خاقان عباسی سے نیپالی آرمی چیف کی ملاقات ، جنرل راجنیدر نے نیپال کے وزیراعظم کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا

شاہد خاقان عباسی سے نیپالی آرمی چیف کی ملاقات ، جنرل راجنیدر نے نیپال کے ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کے آرمی چیف جنرل راجیندر نے ملاقات کی ہے جس دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا جبکہ اس موقع پر جنرل راجیندر نے نیپال کے وزیراعظم کا خیر سگالی کا پیغام بھی شاہد خاقان عباسی کو دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانی و مالی نقصان اٹھا یا اور بے پناہ قربانیاں دیں ، خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان دفاعی شعبے سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون مزید بڑھے گا ۔ اس ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت دیگر اہم حکام بھی موجود تھے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...