اصغر خان کیس،ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی 

اصغر خان کیس،ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اصغر خان کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی سپریم کورٹ کی ہدایت پرتشکیل دی گئی ہے، اس کمیٹی کی سربراہی گریڈ 21 کے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق کریں گے جبکہ گریڈ 20کے عثمان اور گریڈ 19کے انور بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل دے جانے والی کمیٹی رقم وصول کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کرے گی۔

مزید : قومی