’اپنے ہاتھ پر اس طرح 3 سیکنڈ کے لئے چٹکی کاٹیں، اگر اس پر نشان رہ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ۔۔۔‘ اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی ضرور ایسا کر کے دیکھیں گے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی بھی اپنی آب و تاب پر آ چکی ہے اور رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس دوران لوگوں میں پانی کی کمی ہونے کا خدشہ بہت بڑھ جاتا ہے اور چونکہ جسم میں پانی کی کمی معلوم کرنے کا کوئی آسان طریقہ انہیں معلوم نہیں ہوتا اس لیے بہت سے لوگ اس حوالے سے متفکر ہوتے ہیں۔ تاہم اب ایک ماہرڈاکٹر نے اس کا ایسا آسان طریقہ بتا دیا ہے کہ کوئی بھی شخص گھر بیٹھے آرام سے معلوم کر سکتا ہے کہ اس میں پانی کی کمی ہے یا نہیں۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کے ڈاکٹر ڈینس گراس نے یہ طریقہ کچھ یوں بتایا ہے کہ اپنے ایک ہاتھ کی پشت پر یا ہنسلی کی ہڈی کے نیچے جلد کو چٹکی بھریں اور اوپر کی طرف کھینچیں۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تین سیکنڈ تک جلد کو اسی طرح کھینچے رکھیں اور پھر چھوڑ دیں اور دیکھیں کہ جلد واپس اپنی اصل حالت میں کس طرح جاتی ہے۔ اگر جلد فوری واپس اپنی اصل حالت میں چلی جائے تو آپ میں پانی کی کمی نہیں ہے لیکن اگر جلد کو واپس جانے میں کچھ وقت لگے اور وہ آہستہ آہستہ ہموار ہو تو سمجھ لیجیے کہ آپ کو پانی کی کمی لاحق ہو چکی ہے۔یہاں یہ ذہن میں رکھیں کہ جلد جتنی سست روی سے واپس اپنی اصل شکل میں جائے گی آپ کو پانی کی اتنی ہی زیادہ کمی لاحق ہو گی۔ڈاکٹر ڈینس کا کہنا تھا کہ ”جب آدمی کے دوران خون میں پانی کی کمی ہو تو جلد کو بھی پانی، وٹامنز، آکسیجن اور دیگر غذائی اجزاءکی فراہمی کم ہو جاتی ہے، جس سے جلد کی لچک میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے، لہٰذا وہ کھینچنے کے بعد دیر سے اپنی اصل شکل میں جاتی ہے۔“
ویڈیو دیکھیں: