فلسطینیوں کی نسل کشی، ترکی نے اسرائیل اور امریکا سے سفیر واپس بلالیے

فلسطینیوں کی نسل کشی، ترکی نے اسرائیل اور امریکا سے سفیر واپس بلالیے
فلسطینیوں کی نسل کشی، ترکی نے اسرائیل اور امریکا سے سفیر واپس بلالیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(اے این این)غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ترکی نے اسرائیل اورامریکاسے سفیر واپس بلالیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہیں۔سعودی عرب نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ کویت نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی شہادت کی صاف اور آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کرتے ہیں۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے خون ریزی روکنے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ہے۔ادھرغزہ سرحد پر احتجاج کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے، یہ ہلاکتیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہوئی ہیں جبکہ ان ہلاکتوں کو 2014 میں غزہ اور اسرائیل جنگ کے بعد سب سے ہلاکت خیز دن قرار دیا جا رہا ہے۔