دوران پرواز مسافر جہاز کے کاک پٹ کی کھڑکی ٹوٹ گئی، پھر اسے اُڑانے والے پائلٹ کے ساتھ کیا ہوا؟ جواب جان کر انسان ہوائی سفر سے ہی ڈر جائے

دوران پرواز مسافر جہاز کے کاک پٹ کی کھڑکی ٹوٹ گئی، پھر اسے اُڑانے والے پائلٹ ...
دوران پرواز مسافر جہاز کے کاک پٹ کی کھڑکی ٹوٹ گئی، پھر اسے اُڑانے والے پائلٹ کے ساتھ کیا ہوا؟ جواب جان کر انسان ہوائی سفر سے ہی ڈر جائے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں دوران پرواز ایک مسافر طیارے کے کاک پٹ کی کھڑکی ٹوٹ گئی جس سے کیبن میں موجود پائلٹ اور طیارہ کچھ اس طرح حادثے سے بال بال بچے کہ سن کر آدمی ہوائی سفر سے خائف ہو جائے۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق سیچوآن ایئرلائنز کی یہ پرواز چونگ کیانگ سے لہیسا (Lhasa)جا رہی تھی کہ چونگ آنگ شہر کے قریب اس کی کھڑکی ٹوٹ گئی جس سے معاون پائلٹ اڑ کر جہاز سے آدھا باہر نکل آیا۔ خوش قسمتی سے اس نے واقعے کے وقت بیلٹ باندھ رکھی تھی، جس سے وہ جہاز سے باہر گرنے اور خوفناک طریقے سے موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس حادثے کے وقت جہاز 32ہزار فٹ کی بلندی پر تھا، کھڑکی ٹوٹنے سے جہاز بری طرح ہچکولے کھانے لگا لیکن پائلٹ نے کمال مہارت سے صورتحال پر قابو پایا اور اس کی رفتار کم کرکے اسے چونگ آنگ کے ہوائی اڈے پر بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس پرواز میں 128مسافر سوار تھے، پائلٹ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے ان کی جانیں بچا لیں۔بتایا گیا ہے کہ جہاز کو کھڑکی ٹوٹنے کے بعد ایئرپورٹ پر اترنے میں 20منٹ کا وقت لگا۔ معاون پائلٹ کو جہاز سے باہر نکل جانے کے باعث کمر میں شدید چوٹ آئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ کیبن میں موجود ایک ایئرہوسٹس اور 28مسافروں کو بھی کچھ زخم آئے، جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی