آدمی ویران پڑے گھر میں گھس گیا تو اس میں ایک سرنگ نظر آگئی، اندر جاکر دیکھا تو دوسری طرف کیا تھا؟ دیکھ کر ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاکردیا

آدمی ویران پڑے گھر میں گھس گیا تو اس میں ایک سرنگ نظر آگئی، اندر جاکر دیکھا تو ...
آدمی ویران پڑے گھر میں گھس گیا تو اس میں ایک سرنگ نظر آگئی، اندر جاکر دیکھا تو دوسری طرف کیا تھا؟ دیکھ کر ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاکردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک مہم جو شخص ایک ویران پڑے گھر میں داخل ہوا ، جہاں ایک کمرے میں اسے سرنگ نظر آ گئی۔ جب وہ سرنگ میں داخل ہو کر دوسری طرف نکلا توایسا منظر آنکھوں کے سامنے تھا کہ دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جب مہم جو سرنگ کے اگلے سرے پر پہنچا تو وہ ایک خفیہ کمرے میں کھل رہا تھا۔ کمرے کی حالت دیکھ کر لگ رہا تھا کہ کئی سالوں سے اس میں کوئی شخص داخل نہیں ہوا۔ جب اس نے کمرے میں پڑی اشیاءاور اس کی دیواروں کو دیکھا تو اس کی حیرت کی انتہاءنہ رہی کیونکہ اس کی دیواریں ’ساﺅنڈپروف‘ تھیں جن سے آواز باہر نہیں نکل سکتی تھی اور دیواروں پر جا بجا فحش فلموں کے پوسٹر لگے ہوئے تھے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس کے علاوہ کمرے میں 9ایم ایم پستول کی گولیاں اور سوڈیم ہائیڈروآکسائیڈ کے کین پڑے ہوئے تھے۔ یہ ایسا تیزابی مادہ ہے جو انسان کو جلا کر موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے۔ اس خوفناک کمرے کی ویڈیوز بنا کر اس شخص نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جہاں ہزاروں صارفین ورطہ حیرت میں پڑے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں اس شخص نے بتایا ہے کہ ”مجھے ایسے لگتا ہے جیسے یہ کسی پیشہ ور قاتل کا کمرہ ہو۔یہ بہت مشکوک جگہ ہے اور یہاں کچھ تو غلط ہوتا رہا ہے۔ “

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ