خنزیروں کی یہ بیماری اب انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے، سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر شخص شدید پریشان ہوجائے

خنزیروں کی یہ بیماری اب انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے، سائنسدانوں نے ...

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک میں سور کا گوشت عام استعمال ہو رہا ہے جس سے خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور اب سائنسدانوں نے سوروں کی ایک ایسی خوفناک بیماری انسانوں میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے کہ سن کر شخص کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکہ کی اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”سوروں میں پایا جانے والا ’پروسین ڈیلٹاکوروناوائرس‘ (Procine Deltacoronavirus)انسانوں میں پھیل رہا ہے۔ یہ ایسا وائرس ہے جو سوروں سے دیگر انسانوں اور جانوروں میں سرایت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ان کے خلیوں میں جا کر پرورش پانے لگتا ہے۔ یہ وائرس بھی سارس، مرس(Mers) اور ایبولا جیسی تباہ کن بیماریاں پھیلانے والے وائرس سے مشابہہ اور اتنا ہی خطرناک ہے۔ “

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تحقیقاتی ٹیم کی رکن پروفیسر لنڈا سیف کا کہنا تھا کہ ”ابتدائی طور پر یہ وائرس چین میں دریافت ہوا تھا۔ اس کے پھیلاﺅ پر ہمیں شدید تحفظات لاحق ہیں۔ یہ جانوروں کو بھی شدید نقصان پہنچانے ہیں اور انتہائی سرعت کے ساتھ انسانوں میں داخل ہونے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ جس طرح سارس اور مرس جیسے امراض اب تک 1ہزار سے زائد لوگوں کی زندگیاں نگل چکے ہیں، اسی طرح یہ وائرس انسانوں کے لیے ایک نیا خطرہ بن کر سامنے آ رہا ہے، جس کے نقصانات روکنے کے لیے ہمیں ابھی سے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...