’اس عمر میں بھی اتنی جوان نظر آتی ہوں کیونکہ میں کھانے میں۔۔۔‘ دنیا کی سب سے خوبصورت دادی نے اپنی ’جوانی‘ کا راز بتادیا

’اس عمر میں بھی اتنی جوان نظر آتی ہوں کیونکہ میں کھانے میں۔۔۔‘ دنیا کی سب سے ...
’اس عمر میں بھی اتنی جوان نظر آتی ہوں کیونکہ میں کھانے میں۔۔۔‘ دنیا کی سب سے خوبصورت دادی نے اپنی ’جوانی‘ کا راز بتادیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی شہر گولڈ کوسٹ کی 47سالہ ماڈل گینا سٹیورٹ ، جو دادی بھی بن چکی ہے، اس عمر میں بھی اپنی خوبصورتی اور دیرپا جوانی کے باعث دنیا میں مشہور ہو چکی ہے۔ اب اس دنیا کی سب سے خوبصورت ’دادی‘ نے اپنی جوانی کا راز بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق گینا سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ ”میری کھانے کی عادات ہی میری دیرپا جوانی اور خوبصورتی کا راز ہیں۔ میں صبح ناشتے میں انڈے کھاتی ہوں اور لنچ میں رائی کریکرز (Rye Crackers)، کاٹیج چیز(Cottage Cheese)اور مگر ناشپاتی (Avocado)کھاتی ہوں۔ رات کے کھانے میں میں چکن، ٹرکی منس (Turkey Mince)یا مچھلی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتی ہوں اور اس کے ساتھ سلاد، بینز، گوبھی اور شکرقندی کھاتی ہوں۔“

گینا نے مزید بتایا کہ ”میں نے چند سال قبل کچھ موٹاپے کا شکار ہوئی تھی، تب میں نے یہ خوراک شروع کر دی اور کچھ ہی عرصے میں میرا وزن 15کلوگرام کم ہو گیا۔ اب میں یہ اشیاءجتنی چاہوں کھاتی ہوں لیکن میرا وزن نہیں بڑھتا۔ جب سے میں نے یہ خوراک لینی شروع کی ہے میری شکل و صورت میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ میں اس تبدیلی پر خوش ہوں اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔“ واضح رہے کہ گینا سٹیورٹ دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کی ماں ہے۔ اس کے تین بڑے بیٹے بیٹیوں کی عمریں بالترتیب 23، 25اور 27سال ہیں جبکہ ایک بیٹا ابھی چار سال کا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی