سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم کی پریس کانفرنس نشر کیوں نہ کی ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا

سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم کی پریس کانفرنس نشر کیوں نہ کی ؟ نجی ٹی وی نے بڑا ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس نشر نہ ہونے کے معاملے سے متعلق نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی ساری کاپیاں پی ٹی وی سے منگوائیں اورانہیں ڈیلیٹ کیا۔

نجی ٹی وی ’’ سما نیوز ‘‘ نے پی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی ساری کاپیاں وزیراعظم ہاوس منگوائیں اورپی ٹی وی کے ٹیکنیکل سٹاف کو وزیراعظم ہاوس طلب کیا گیا ، یہی نہیں وزیراطلاعات و نشریات نے سارا ڈیٹا اپنے سامنے ڈیلیٹ کروایاتھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی پر نشر نہیں کی گئی تھی جس کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ یہ حکومت کا اپنا ہی فیصلہ تھا ۔ 

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...