پنجاب کے نوجوانوں میں ہنر مندی کے مقابلے، نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو لاکھوں روپے کے انعام دئےے گئے

پنجاب کے نوجوانوں میں ہنر مندی کے مقابلے، نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیو ٹیک کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ہنرمندی کے مقابلے لا ہورکے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے، جس میں بڑی تعداد میں صنعتکاروں، چےمبر ٓاف کامرس کے عہداداروں، تعلیمی اداروں کے سربراہان، سینئر صحافیوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ تقرےب مےں شامل صنعتکاروں نے ہنرمندوں کے مقابلوں کے انعقاد کو صحےح سمت کی جانب اےک درست قدم قرار دےا۔ ممتاز صنعتکار عبدالزاق داودنے کہا کہ پاکستانی صنعت کو ہنر مند افراد کی اشد ضرورت ہے اور نےوٹےک کی کاوشوں سے مستقبل قرےب مےں نا صرف ڈیمانڈ پوری ہو سکے گی بلکہ ہم اپنی افرادی قوت کو برامد کر کے زرِ مبادلہ کمائیں گے۔ نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ ہنر ایک ایسا جادو ہے جو ہمارے معاشرے کو اسودگی اور خوشحالی سے ہم کنار کر دے گا، ہنر ایسی روشنی ہے جس سے غربت اور افلاس کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہنر کی طاقت سے ملک کی تقدیر بدل دیں گے، اس کے لئے ضروری ہے کہ میڈیا ہنر کی اہمیت اجاگر کرے اور عوام کو اس کی افادیت سے روشناس کرائے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ فنی تعلیم و تربیت (TVET) کو ہر سیاسی پارٹی تر جیح ِ اول بنائے اور منشور کا لازمی حصہ بنا کر اس پر عمل درآمد کرائے ۔ممتاز صحافی فہد حسین نے نیوٹیک کی کاوشوں کو سراہا اور کہا میڈیا ہنر مند افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن اقدام کرےگا۔ وویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی صدر فراحت عمران نے مقابلوں کو بے حد خوش آئند قرار دیا۔

ہنرمندی کے مقابلوں میں سو سے زیادہ اداروں کے ہزاروں طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ ہر ٹریڈ میں اول آنے والے کو 75 ہزار روپے دوم کو 50ہزارروپے اورسوم آنے والے30ہزارروپے انعام دیاگیا۔الکٹر یشن ٹریڈ میں ابو بکر،پلمبنگ ٹریڈ میں ذیشان خلیل،ڈریس میکنگ ٹریڈ میںعبداللہ رانا،بیوٹیشن ٹریڈ میں فاطمہ منیر،کوکنگ ٹریڈ میں عائشہ یاسمین،ویلڈنگ ٹریڈ میں محمد نعیم،میسن ٹریڈ میں محمد آصف ، ہیوی مشینری میں کلیم اللہ ، ایئر کنڈشنگ اینڈ ریفریجریشن میں شہزاد شریف، ایل ٹی وی ڈرائیونھ ٹریڈ میں امتیاز ایاز اور آٹو مکینک میں حمائیل اشرف میں محمد عمران نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...