’اس رمضان کوئی بھی شہری 2 سے زیادہ بھیڑیں نہیں خرید سکے گا کیونکہ۔۔۔‘ بڑے عرب ملک نے شہریوں پر انتہائی حیران کن پابندی لگادی

’اس رمضان کوئی بھی شہری 2 سے زیادہ بھیڑیں نہیں خرید سکے گا کیونکہ۔۔۔‘ بڑے ...

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان جیسے غریب ملک میں بھی کوئی پابندی نہیں کہ آپ کتنی بھیڑیں خرید سکتے ہیں مگر قطر میں صورتحال کچھ ایسی بگڑی ہے ہے کہ حکومت کو اس جانور کی خریداری کے سلسلے میں قانون سازی کرنا پڑ گئی ہے۔ گلف ٹائمز کے مطابق قطر کی وزارت اقتصادیات و تجارت اس بات کی نگرانی کرے گی کہ کہیں اس ماہ صیام کے دوران کوئی بھی شہری دو سے زائد بھیڑیں نا خرید لے۔ بھیڑ خریدنے کے لئے اپنا اصلی شناختی کارڈ دکھانا بھی ضروری ہوگا جبکہ ہر بھیڑ کی خرید و فروخت کا مکمل ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون کے مہینے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرلئے تھے۔ اس بائیکاٹ کے نتیجے میں قطر متعدد ہمسایہ ممالک کے زمینی راستے اور ائیرسپیس استعمال کرنے کے حق سے محروم ہوگیا جس کی وجہ سے درآمدات اور درآمدی اخراجات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ قطر نے جانوروں کی ڈیمانڈ کا 30 فیصد اور مچھلی کی ڈیمانڈ کا 65 فیصد ملک کے اندرونی ذرائع سے پورا کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بھیڑوں کی خریداری پر تازہ ترین پابندی ظاہر کرتی ہے کہ یہ ڈیمانڈ پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں بھیڑوں کی ڈیمانڈ چونکہ بہت بڑھ جاتی ہے لہٰذا یہ پابندی عائد کرنا پڑی کہ کوئی بھی شہری دو سے زائد بھیڑیں نہیں خرید سکتا تاکہ سب کو بھیڑیں دستیاب ہوسکیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...