’داعش کے اس کارکن نے مجھے یہ بات بتائی تو اس سے پیار ہوگیا کیونکہ۔۔۔‘ داعش میں شامل ہونے والی 17سالہ گوری لڑکی نے ایسی وجہ بتادی کہ جان کر ہر شخص کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

’داعش کے اس کارکن نے مجھے یہ بات بتائی تو اس سے پیار ہوگیا کیونکہ۔۔۔‘ داعش ...
’داعش کے اس کارکن نے مجھے یہ بات بتائی تو اس سے پیار ہوگیا کیونکہ۔۔۔‘ داعش میں شامل ہونے والی 17سالہ گوری لڑکی نے ایسی وجہ بتادی کہ جان کر ہر شخص کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) مغربی ممالک کی بے شمار لڑکیاں داعش کے شدت پسندوں کے عشق میں مبتلاءہو کر شام گئیں۔ داعش جیسی تنظیم میں شمولیت کی ان سب کی اپنی اپنی وجوہات ہیں مگر برطانوی لڑکی صفابولار نے تو بہت ہی حیرت انگیز وجہ بتائی ہے۔ ’دی گارڈین‘ کے مطابق اس نوعمر لڑکی کی دوستی داعش کے ایک شدت پسند سے محض اس وجہ سے ہو گئی کہ وہ مشہور ٹی وی گیم شو "Deal or No Deal" کا بہت بڑا فین تھا۔ صفا بھی اس شو کی مداح تھی اور یہ مشترکہ شوق دونوں کی دوستی کی بنیاد بن گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
برطانوی عدالت کو بتایا گیا کہ نوید حسین نامی شدت پسند کے ساتھ دوستی کے بعد صفا بولار نے برطانیہ اور امریکا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی بھی کی۔ اس نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کے قتل کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا۔ اس کے علاوہ وہ لندن کے برٹش میوزیم پر گرینیڈ اور بندوق سے مسلح ہوکر حملہ کرنا چاہتی تھی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ صفا کی عمر 17 سال تھی جب اس نے اپنی 21 سالہ بہن رزلین کے ساتھ مل کر برٹش میوزیم پر حملے کا منصوبہ بنایا۔
صفا کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے نوید حسین سے ہوئی تو وہ دونوں تین ماہ تک رازونیاز کرتے رہے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے لئے محبت کا اظہار کیا اور زندگی ساتھ گزارنے کے عہد و پیمان کرلئے۔ وہ شادی کے بعد اکٹھے خود کش حملہ کرکے ایک ساتھ اگلے جہان روانہ ہونے کا منصوبہ بھی بنارہے تھے۔اب وہ پکڑی گئی ہے تو اگلا جہان تو کیا جیل جانے سے بھی خوفزدہ ہے۔