عمران خان کاش11نکات کا اعلان پشاور میں کرتے،چیئرمین تحریک انصاف نے دھرنوں ، لاک ڈاون میں وقت ضائع کیا : حمزہ شہباز 

عمران خان کاش11نکات کا اعلان پشاور میں کرتے،چیئرمین تحریک انصاف نے دھرنوں ، ...
عمران خان کاش11نکات کا اعلان پشاور میں کرتے،چیئرمین تحریک انصاف نے دھرنوں ، لاک ڈاون میں وقت ضائع کیا : حمزہ شہباز 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کاش11نکات کا اعلان پشاور میں کرتے، خان صاحب نے صرف دھرنوں ، لاک ڈاون اور سازشوں میں ہی وقت ضائع کیا ۔

تفصیلات کے مطابق کھڈیا ں خاص میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ الیکشن 2018 کے بعد دوبارہ موقع ملا تو کھڈیاں میں سپورٹس کمپلیکس بنائیں گے اور ایک شاندار پارک بھی تعمیر ہوگا۔ عمران خان کہتے تھے کہ خیبر پختونخوا میں300ڈیم بناوں گا لیکن ابھی تک ڈیم بھی نہیں بنا ہے مگر شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کو ترقی کا نمو نہ بنا دیا اور عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران کاش 11نکات کا اعلان پشاور میں کرتے ، انہوں نے توڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو فارغ ہی کردیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنوں ، لاک ڈاون اور سازشوں میں وقت ضائع کیا ،کے پی کے میں دور دور تک درخت نظر نہیں آتا جبکہ جہانگیر ترین نے اربوں روپے معاف کرائے ہیں۔

مزید : قومی