’اس چیز کے پیسے میں دوں گا‘ حج اور عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کے لئے سعودی بادشاہ نے تاریخ کا سب سے شاندار اعلان کردیا

’اس چیز کے پیسے میں دوں گا‘ حج اور عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کے لئے سعودی ...
’اس چیز کے پیسے میں دوں گا‘ حج اور عمرہ کرنے کے خواہشمندوں کے لئے سعودی بادشاہ نے تاریخ کا سب سے شاندار اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حج و عمرہ کی سعادت کے لئے سعودی عرب جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ ان کے پہلے انٹری ویزے کے اخراجات خود فرمانروا شاہ سلمان ادا کریں گے۔وزیر حج و عمرہ محمد بن صالح نے اس رپورٹ کی تردید کر دی ہے کہ حج و عمرہ کے زائرین اپنے پہلے انٹری ویزے کے اخراجات خود برداشت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حج و عمرہ زائرین کے یہ اخراجات خادم الحرمین الشریفین خود اُٹھائیں گے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سعودی گزٹ کے مطابق محمد بن صالح نے یہ بیان اتوار کے روز محکمہ امور حرمین الشریفین کی ایک میٹنگ کے دوران جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ کی سعادت کے لئے آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور ان کی راہ میں آنے والی ہر مشکل کو دور کیا جائے گا۔ اس موقع پر میٹنگ کے شرکاءکو آڈیو ویژول پریزنٹیشن دی گئی جس میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کی تفصیلات فراہم کی گئی تھیں، جن میں پرتپاک استقبال، راہنمائی سروس، رضاکارانہ کام و جدید تکنیکی خدمات وغیرہ بھی شامل تھیں۔
محکمہ امور حرمین الشریفین کے چیئرمین شیخ عبدالرحمن السدیس نے زائرین کو فراہم کی جانے والی شاندار سہولیات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ زائرین کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن ضرورت بہم پہنچائی جا سکے۔