دبئی میں پاکستانی لڑکی کے گھر 9 لوگوں کا ’حملہ‘، جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر اس کی۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ ہر پاکستانی کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

دبئی میں پاکستانی لڑکی کے گھر 9 لوگوں کا ’حملہ‘، جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ...
دبئی میں پاکستانی لڑکی کے گھر 9 لوگوں کا ’حملہ‘، جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر اس کی۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ ہر پاکستانی کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) یہاں پاکستان میں شہری خود کو بہت غیر محفوظ تصور کرتے ہیں کہ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ ڈاکو انہیں لوٹنے آن پہنچتے ہیں۔ افسوس کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والی ایک خاتون کو بیرون ملک جا کر بھی پناہ نہ مل سکی اور دبئی میں ڈاکوﺅں نے گھر میں گھس کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
گلف نیوز کے مطابق 9 مسلح اور نقاب پوش ڈاکو اس خاتون کے گھر میں زبردستی گھسے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ گھر کے دیگر مکینوں سے جیولری اور 16ہزار درہم کی رقم بھی لوٹ کر لے گئے۔ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون دبئی میں اکاﺅنٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہیں اور وہ اپنی ایک رشتہ دار خاتون اور دیگر خواتین کے ساتھ الوحیدہ کے علاقے میں واقع عریبک ولا نامی رہائشی عمارت میں رہائش پذیر تھیں۔
دوپہر کے وقت خاتون اپنے بیڈ روم میں موجود تھیں جب 9مسلح ڈاکو عمارت میں داخل ہوئے۔ ان میں سے دو ڈاکو پاکستانی خاتون کو کھینچ کر واشروم میں لے گئے جہاں انہیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران ان کے دیگر ساتھی عمارت میں موجود باقی افراد سے رقم، موبائل فون اور زیورات چھینتے رہے۔ واردات کے بعد یہ بدقسمت مکین باہر نکلے اور ان کے شور مچانے پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادتی اور لوٹ مار میں ملوث 9 ڈاکوﺅں میں سے چار پاکستانی اور پانچ اماراتی ہیں۔ پولیس نے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک پاکستانی ڈاکو تاحال مفرور ہے۔ جن دو ڈاکوﺅں نے خاتون کی عصمت دری کی ان میں سے ایک اماراتی اور دوسرا پاکستانی بتایا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -