”آپ ہمارے ملک آجائیں تاکہ ۔۔۔“ ترک وزیراعظم کا پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون ، فوری ترکی بلا لیا کیونکہ ۔۔۔

”آپ ہمارے ملک آجائیں تاکہ ۔۔۔“ ترک وزیراعظم کا پاکستانی ہم منصب شاہد خاقان ...

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیل کی جانب سے معصوم فسلطینیوں کے قتل عام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ترکی نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیاہے اور اسی حوالے سے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلیفون کر کے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیراعظم نے شاہد خاقان عباسی کو آج شام ٹیلیفون کیا اور 18 مئی 2018 کو ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔گزشتہ روز بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی تھی جس کے باعث 40 سے زائد مظاہرین شہید ہوئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے جس پر او آئی سی کا اجلاس 18 مئی کو طلب کر لیا گیاہے جس میں اس قتل عام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم پاکستان نے اسرائیلی افواج کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی پرامن جدوجہد پر مکمل حمایت کرتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے اس معاملے پرترکی کی جانب سے فوری اقدام اٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے سراہا اور اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ۔

اسرائیل کی فوج کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کی تمام ممالک سختی کے ساتھ مذمت کر رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...