سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آیا یا نہیں ؟اعلان کردیا گیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آیا یا نہیں ؟اعلان کردیا گیا
سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آیا یا نہیں ؟اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب اور گلف ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ۔خلیجی میڈ یا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد اب پہلا روزہ 17مئی بروز جمعرات کو ہو گا ۔سعودی عرب میں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان، جاپان، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں بھی پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی ادارے نے گزشتہ روز بتا دیا تھا کہ منگل کے روز چاند دیکھنا ممکن نہیں ہو گا ۔سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی ادارے کے مطابق کل چاند شام 6:35 پر 286 درجہ شمال مغرب میں غروب ہو جائے گا جب کہ سورج 6:36 پر غروب ہوگا، اس طرح غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 3 گھنٹے 48 منٹ ہوگی۔المجمعہ یونیورسٹی کے سیکریٹری اور فلکیاتی رصد گاہ کی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر مسلم بن محمد الدوسری کے مطابق 30 شعبان 1439ہجری بمطابق 16 مئی 2018 کو سورج شام 6:36 پر 291 درجے پر غروب ہوگا اور ہلال 290 درجے پر شام 7:40 پر غروب ہوگا۔ اس طرح ہلال غروبِ آفتاب کے تقریباً 64 منٹ بعد غروب ہوگا، اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں رویت ہلال سائنسی طور پر آج ممکن نہیں اور پہلا روزہ جمعرات کوہوگا۔

مزید :

قومی -عرب دنیا -