امارات،رمضان المبارک کی آمد،935قیدی رہا

امارات،رمضان المبارک کی آمد،935قیدی رہا

ابوظہبی(آئی این پی)امارات نے رمضان المبارک کی آمد کی خوشی میں 935قیدیوں کو رہا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابقامارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے حکم پر 935قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔ جن قیدیوں کے ذمے واجبات ہیں وہ رقوم صدر مملکت ادا کریں گے۔قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینے کے علاوہ ان کے اہل خانہ کے مفاد کی خاطر رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...