سعودی عرب، محکمہ پاسپورٹ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرادی

سعودی عرب، محکمہ پاسپورٹ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرادی
سعودی عرب، محکمہ پاسپورٹ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ عربی اور انگریزی زبانوں میں سمارٹ آلات پر جاری کی جانے والی نئی ایپلی کیشن کی مدد سے نئے عملے اور وزٹ ویزوں پر آنے والوں کی بابت معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی اپیلی کیشن میں یہ سہولت رکھی گئی ہے کہ سعودی شہری اور غیر ملکی اس کی مدد سے یہ بھی جان سکتے ہیں کہ آیا انہیں حج کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟محکمہ پاسپورٹ کے کسی بھی ادارے سے رجوع کرنے کیلئے قبل از وقت تاریخ بھی لی جاسکتی ہے۔ اپیلی کیشن کے ذریعے گزشتہ 3 ماہ کے دوران وزٹ ویزے یا ورک پرمٹ پر سعودی عرب آنے والوں کا پورا ریکارڈ محفوظ کردیا جاتا ہے۔ فنگر پرنٹس اور خروج ویزے کے متعلق بھی دریافت کیا جاسکے گا۔

مزید :

عرب دنیا -