دبنگ خان راجستھان میں سائیکلنگ کرنے نکل پڑے

دبنگ خان راجستھان میں سائیکلنگ کرنے نکل پڑے

ممبئی (یوا ین پی)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی سائیکل لئے راجستھان کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ مناظر بھارتی ریاست راجستھان کے شہرجیسلمیر میں دیکھے گئے جب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی الیکٹرک سائیکل کی سواری کے مزے لینے میں مصروف تھے اور بھرپور انداز میں شہر کی سیر کر رہے تھے جبکہ راجستھان میں سلمان خان کو کواڈ بائیک چلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ سلمان خان کو سائیکل چلاتے دیکھا گیا ہو، اس سے قبل بھی سلمان خان کو ممبئی ہی میں سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔سلمان خان کو اپنے دبنگ سٹائل میں ہاتھ باندھے بنا سائیکل کا ہینڈل پکڑے سائیکل چلاتے دیکھ کر اْنکے مداح بھی بیحد خوش ہوئے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...