پاکستان نے آئر لینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی لیکن مین آف دی میچ کا اعزاز آئر لینڈ کے کھلاڑ ی کو مل گیا لیکن کیوں اور کونسے کھلاڑی کو ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ’اسی کا بنتا تھا ‘

پاکستان نے آئر لینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی لیکن مین آف دی میچ کا ...
پاکستان نے آئر لینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی لیکن مین آف دی میچ کا اعزاز آئر لینڈ کے کھلاڑ ی کو مل گیا لیکن کیوں اور کونسے کھلاڑی کو ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ’اسی کا بنتا تھا ‘

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے تاریخی ٹیسٹ میں آئر لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے تاہم اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو تگڑا مقابلہ دیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئر لینڈ کے کھلاڈی ’کیون اوبرائن ‘ کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ کی ٹیم جس وقت دوسری اننگ میں مشکلات کا شکار تھی تو اس میں کیون اوبرائن نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 118 رنز کی اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کو شاندار سپورٹ فراہم کی تاہم وہ ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ، اس اننگ میں ان کی اننگ کی بدولت آئر لینڈ نے 339 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے کھیل کے آخری روز پانچ وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں بابراعظم اور امام الحق نے بہترین کردار اداکیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیون اوبرائن کا کہناتھا کہ آج کا دن بھی ہمارے لیے بہتر تھا کیونکہ ہم نے پاکستان کو ٹکر کا مقابلہ دیا ، گزشتہ روز کو بھول کر آج بھی میں نے اپنی پوری کوشش کی ، میں نے ان حالات میں بیٹنگ کی جب میری ٹیم کو اس کی زیادہ ضرورت تھی ۔

مزید : کھیل