آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات،باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات،باہمی تعلقات کی موجودہ ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمرزاخیل وال نے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عمر زاخیل وال کا آرمی چیف سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہناتھا کہ آج پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات ہوئی ہے اور اس دوران باہمی تعلقات کی موجودہ صورتحال کے اہم نکات پرگفتگوہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپہ سالار سے ملاقا ت کے دوران پاک افغان ایکشن پلان کے اقدامات پرعمل درآمدسے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔ 

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...