کانگو میں ایبولا کی وبا سے 19 ہلاکتیں،33میں وائرس کی تصدیق 

کانگو میں ایبولا کی وبا سے 19 ہلاکتیں،33میں وائرس کی تصدیق 
کانگو میں ایبولا کی وبا سے 19 ہلاکتیں،33میں وائرس کی تصدیق 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برازاویلا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں ایبولا کی وبا کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہاکہ ایبولا وائرس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں4 اپریل سے 13 مئی کے درمیانی عرصے میں واقع ہوئی ہیں۔ اس عالمی ادارے کے مطابق 33 ایسے افراد کو بھی شناخت کر لیا گیا ہے، جن کا بالمشافہ رابطہ متاثرہ افراد کے ساتھ ہوا ہے، جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3 ہو چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی