قصور میں 14 سالہ لڑکی جنسی زیادتی کا شکار ، پولیس لڑکی کے گھر میں ہی سے ایسے شخص کو گرفتار کر لیا کہ جان کر شیطان بھی منہ چھپانے کیلئے مارا مارا پھرنے لگے گا

قصور میں 14 سالہ لڑکی جنسی زیادتی کا شکار ، پولیس لڑکی کے گھر میں ہی سے ایسے ...
قصور میں 14 سالہ لڑکی جنسی زیادتی کا شکار ، پولیس لڑکی کے گھر میں ہی سے ایسے شخص کو گرفتار کر لیا کہ جان کر شیطان بھی منہ چھپانے کیلئے مارا مارا پھرنے لگے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور سے ایک مرتبہ پھر سے انتہائی تکلیف دہ خبر سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق 14 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کانشانہ بنانے پر پولیس نے اسے باپ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن کا کہناہے کہ 14 سالہ لڑکی کے نانا نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی درخواست جمع کروائی جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ کارروائی کے دوران لڑکی کے باپ ، چچا اور اس کے ہمسائے میں رہنے والے شخص کو مبینہ طور پر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا گیاہے جن سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل معصوم کلی زینب کو درندہ صفت عمران نے اپنی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے کئی روز محنت کے بعد آخر کار اسے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا اور اسے عدالت نے سزائے موت کی سزا سنا دی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -