سعودی عرب میں طیارے کو حادثہ ،ہلاکتیں

سعودی عرب میں طیارے کو حادثہ ،ہلاکتیں

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کے صوبے تبوک میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی شہری ہوابازی بیورو کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایک انجن پر مشتمل تھا اور اس میں 4 افراد سوار تھےجبکہ یہ طیارہ سعودی محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی ملکیت تھا۔ایوی ایشن بیورو کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے تاہم جو لوگ طیارے میں سوار تھے ان کے ناموں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔دوسری جانب طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...