شیخ رشید نے نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا 

شیخ رشید نے نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا 
شیخ رشید نے نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’ آواز ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ نواز شریف نشان عبرت بن گئے ہیں ، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جبکہ بیرون ملک پیسے لینے والے نواز شریف کے ساتھ ہیں،میاں صاحب کا عقل و شعور ختم ہوچکا ہے۔انہون نے کہا کہ نوازشریف کا چہرہ قوم کے سامنے واضح ہوچکا ہے ، ان کے بیان سے عالمی سطح پر پاکستان پر معاشی پابندیا ں لگ سکتی ہیں، اگر الیکشن میں ایک یا دو ماہ تاخیر ہونے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔

مزید : قومی