قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین نیب کی طلبی ، پیپلز پارٹی نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا ،ایسا کام کر دیا کہ عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین نیب کی طلبی ، پیپلز پارٹی نے اب تک کا ...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین نیب کی طلبی ، پیپلز پارٹی نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا ،ایسا کام کر دیا کہ عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف بھارت میں میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے متنازعہ بیان جاری کرنے پرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف میں قومی احتساب  بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو طلب کرنے پر  پیپلزپارٹی کے ارکان نوید قمر اور شفگتہ جمانی قائمہ کمیٹی سے مستعفیٰ ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے اپنے  استعفے قائمہ کمیٹی کو ارسال کردیئے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ   چیئرمین نیب کو اس طرح طلب کرنا نیب کے کام میں مداخلت ہے،اسمبلی کی مدت میں دو ہفتے  باقی رہ گئے ہیں، پارلیمنٹ کا کام اداروں کو کمزور کرنا نہیں بلکہ اُنہیں مضبوط کرنا  ہوتاہے ، چیئرمین کمیٹی کے اس اقدام کا یہ تصور کیا جارہا ہے کہ نیب کے کام میں مداخلت کی جارہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی میڈیا رپورٹ پر نوٹس لے کر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا تھا جس پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے اس بیان کی وضاحت کے لئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو  کل (بدھ کے روز ) طلب کر لیا ہے جبکہ سوالوں کا جواب دینے کے لے متعلقہ افسران کو بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : قومی