اورنج لائن سے متعلق رمضان سے قبل لاہور یوں کے لئے بڑی خوشخبری 

اورنج لائن سے متعلق رمضان سے قبل لاہور یوں کے لئے بڑی خوشخبری 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اورنج لائن ٹرین کے ٹیسٹ رن کی تاریخ تبدیل کردی گئی، 17 مئی کے بجائے ٹیسٹ رن بدھ 16 مئی کو ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کے لئے 17مئی کی تاریخ رکھی گئی تھی مگر رمضان المبارک کے پیش نظر اب تاریخ ایک روز پہلے کردی گئی، اب اورنج لائن ٹرین بدھ کو چلے گی۔ آزمائشی سروس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف چینی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی سٹیشن تک سفر کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندے اس موقع پر موجود ہونگے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ رن کے بعد لکشمی چوک پر تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئرز وزیر اعلیٰ پنجاب کو ٹرین کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...