دبئی پولیس اہلکار نے آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کے ڈرائیور بچالیا

دبئی پولیس اہلکار نے آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کے ڈرائیور بچالیا
دبئی پولیس اہلکار نے آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کے ڈرائیور بچالیا

  

دبئی (این این آئی)دبئی کی پولیس کے ایک بہادر جوان نے اپنی جان پر کھیل کر آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کے ڈرائیور کو بچا لیا۔

عر ب ٹی وی کے مطابق دبئی پولیس کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سارجنٹ محمد احمد محفوظ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے شعلوں کی نذر ہونے والی ایک کار میں پھنسے اس کے ڈرائیور کو نکالنے میں مدد کی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہراہ الشیخ محمد بن زاید پر پیش آیا جب کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس کا ڈرائیور اس میں پھنس گیا تھا۔ پولیس اہلکار نے کار کے قریب پہنچ کر اس کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر وہ نہ کھل سکا جبکہ اس دوران کچھ مقامی شہری بھی وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے پولیس اہلکار کی مدد کی۔ قریب ہی پانی کا ایک ٹینکر بھی موجود تھا جہاں سے لا کر آگ پر پانی ڈالا گیا اور کار میں پھنسے ڈرائیور کی زندگی بچالی گئی۔

مزید : عرب دنیا