مانتے ہیں حالات اچھے نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم نے تسلیم کرلیا

مانتے ہیں حالات اچھے نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم نے تسلیم کرلیا
مانتے ہیں حالات اچھے نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم نے تسلیم کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ ہم بوجھل دل کے ساتھ فیصلے کررہے ہیں، مانتے ہیں کہ حالات اچھے نہیں ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ہم بوجھل دل کے ساتھ فیصلے کررہے ہیں، مانتے ہیں کہ حالات اچھے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنی نا اہلی چھپانے کی کوشش کررہی ہیں، ہم اداروں اور معیشت کو ٹھیک کررہے ہیں، عمران خان قرضے الیکشن لڑنے کیلئے نہیں لے رہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں آئی ایم ایف نے فنانشل ڈسپلن کی بات کی لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں عمل نہیں کیاگیا ،ہم آئی ایم ایف کے پاس اس لئے گئے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لئے گئے قرضے واپس کرنے ہیں،کیا تیس ہزار ارب روپے کا قرضہ ہم نے لے رکھا تھا؟ انہوں نے کہا کہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا ۔

مزید : قومی