کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایم او یو

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایم او یو

لاہور(پ ر)پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ریکٹر سی یو آئی اور پروفیسر ڈاکٹر یوسف اے۔ الدرویش، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے آج سی یو آئی اسلام آباد میں اولین سعودی پاک سٹڈی سینٹر کے قیام کے معاہدے پر دستخط کئے۔ MoU پر دستخط آج صبح مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں کئے گئے۔کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا مطمع نظر ایک مشترکہ سائینٹیفک سٹڈی سینٹر اور ایک سائینٹیفک انٹرنیشنل چیئر کا قیام ہے جو دونوں ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے سکیورٹی، امن، استحکام، آسودگی اور پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں معاون ہوگا۔پاکستان میں اپنی نوعیت کی اولین ہونے کی وجہ سے چیئر برادر ملکوں کے درمیان مشترکہ سائینٹیفک اور عالمی تعاون کو استحکام دے گی۔ MoU میں اکیڈمک، ریسرچ اور سائینٹیفک تعاون کی مختلف جہتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کا رخ دونوں ممالک کو چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پیدا شدہ پالیسی مسائل پر بطور تھنک ٹینک مشورے دینا ہے جس کیلئے سعودی عرب کی حکومت نے چائنہ اور پاکستان دونو ں کیلئے بیلٹ کو توسیع دینے اور روڈ کے آغازکیلئے اپنے آپ کو بطور سٹریٹیجک پارٹنر تیار کر لیا ہے۔دونوں اداروں سے سینئر تعلیم دانوں، ڈینز اور مینجمنٹ آفیشلز نے تقریب میں شرکت کی۔ صدر آئی آئی یو آئی نے رمضان کے مقدس مہینے کے بعد تعاون کے معاہدے کے سلسلے میں تقریب منعقد کرنے کی نشاندہی کی جس میں دونوں ممالک سعودی عرب اور پاکستان سے مناسب اعلیٰ سطح کے حکومتی اہلکاران شرکت کریں گے۔

مزید : کامرس