آبی ذخائر

آبی ذخائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوزرپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 48900کیوسک اور اخرج 55000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد47000 کیوسک اور اخراج47000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد44300کیوسک اور اخراج70000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد30300 کیوسک  اور اخراج 7000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔جناح بیراج میں  آمد97800 کیوسک اور اخراج 91800کیوسک،چشمہ میں آمد100100 کیوسک اوراخراج 90000کیوسک، تونسہ میں آمد86700 کیوسک اور اخراج76100 کیوسک رہا۔
، پنجند میں آمد7200 کیوسک اور اخراج  صفر کیوسک،گدو میں آمد 62400 کیوسک اور اخراج 58200 کیوسک، سکھر میں آمد52200 کیوسک اور اخراج22000  کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد13300 کیوسک اور اخراج     صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1406.88 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.222 ملین ایکڑ فٹ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی  موجودہ سطح 1159.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور  قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.170 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور  قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل  صبح 6 بجے کی ہے۔

مزید :

کامرس -