100اور1500روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی

100اور1500روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی

لاہور(نیوزرپورٹر)100روپے اور1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج بروز (بدھ)ہو گی۔100روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے 3، تیسرے انعام میں 1ہزار روپے کے 1199انعامات جبکہ 1500روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں 18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

مزید : کامرس