امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصدکمی

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصدکمی

نیویارک(آن لائن)امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہے۔نیویارک میں وقفے پر برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 77 سینٹ (1.1 فیصد) کم ہوکر 69.85 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 88 سینٹ (1.4 فیصد) کمی کے ساتھ 60.78 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ #/s#

مزید : کامرس