امریکا میں سویابین کے نرخ 10 سال کی کم ترین سطح پر، گندم اور مکئی میں اضافہ

امریکا میں سویابین کے نرخ 10 سال کی کم ترین سطح پر، گندم اور مکئی میں اضافہ

نیویارک(آن لائن)امریکا میں سویابین کے نرخ 10 سال کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث خریداری میں کمی ہے، گندم اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر سویابین کے جولائی کے لیے سودے 4.50 سینٹ کمی کے ساتھ 8.05 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

بورڈ میں گندم کے جولائی کے لیے سودے 14 سینٹ بڑھ کر 4.39 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔مکئی کے جولائی کے لیے سودے 4.75 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.56 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔ #/s#

مزید : کامرس