کشمور، وین میں گیس سلنڈردھماکہ ، 5مسافر جھلس کر جاں بحق ، 8زخمی

کشمور، وین میں گیس سلنڈردھماکہ ، 5مسافر جھلس کر جاں بحق ، 8زخمی

کشمور(آئی این پی ) انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلنڈردھماکہ کے نتیجے میں 5افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔ منگل کو کشمورمیں انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلنڈردھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دوبچوں اورایک خاتون سمیت 5 افراد جھلس کرجاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر وین کندھ کوٹ سے کشمورآرہی تھی جس میں 12 سے زائد افراد سوار تھے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کشمور کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کشمور ، دھماکہ

مزید : علاقائی