چیئرمین ایف بی آر کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

چیئرمین ایف بی آر کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ، کوٹ لکھپت کے رہائشی درخواست گزارمحمد حسنین کا موقف ہے کہ سیاسی بنیادوں پر پارلیمنٹیرینز کے گوشواروں کی ٹیکس ڈائریکٹری سرکاری ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی ہے، ایف بی آر کا یہ اقدام آرٹیکل 4 اور 25کی خلاف ورزی ہے، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ میں درخواست دی،جس پر عدالت نے 22 مارچ کو چیئرمین ایف بی آر کو چار ہفتوں میں زیر التواءدرخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا۔

مزید :

علاقائی -