دھوکہ دہی میں ملوث گرفتار چینی باشندوں کی ضمانت کیلئے درخواستیں دائر

دھوکہ دہی میں ملوث گرفتار چینی باشندوں کی ضمانت کیلئے درخواستیں دائر

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کی عدالت میں پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیاں کر کے مبینہ طورپر جسم فروشی کرانے والے چینی ملزموںنے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کردیں، فاضل جج نے آج 15مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے ۔ایک روز قبل 11ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا تھا، ملزمان نے اپنے وکلاءکی وساطت سے دائر ضمانت کی درخواستوں میں موقف اختیار کیاہے کہ وہ بے گناہ ہیں ۔ ایف آئی اے کے مطابق چائینز نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے۔

مزید : علاقائی