نشویٰ کی موت غلط انجکشن سے ہوئی: میڈیکل بورڈ کی تصدیق

نشویٰ کی موت غلط انجکشن سے ہوئی: میڈیکل بورڈ کی تصدیق

کراچی( مانےٹر نگ ڈےسک )وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بننے والے میڈیکل بورڈ نے دارالصحت اسپتال میں ننھی نشویٰ کی موت کی وجہ غلط انجکشن لگنے کو قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال دارالصحت میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی اور اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں 22 اپریل کو نشویٰ دم توڑ گئی تھی۔نشویٰ کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر تین رکنی میڈیکل بورڈ قائم کیا گیا تھا جس میں پروفیسر فرحت مرزا، پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی اور ڈاکٹر سمعیہ طارق شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے عملے کی غفلت کی وجہ سے جاں بحق ننھی بچی نشویٰ کی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔کیمیائی تجزیے اور ہسٹو پیتھالوجی ٹیسٹ پر مشمتل رپورٹ تین صفحات پر مشتمل ہے جس کے مطابق انجکشن لگنے کے بعد بچی کے تمام اعضائ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

نشویٰ

مزید : علاقائی