ماڈل ٹاﺅن اور ہیڈکوارٹرکے اسسٹنٹ کمشنرز کے رمضان بازاروں کے دورے

ماڈل ٹاﺅن اور ہیڈکوارٹرکے اسسٹنٹ کمشنرز کے رمضان بازاروں کے دورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر خاور بشیر نے ٹاﺅن شپ رمضان بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ٹاﺅن شپ رمضان بازار میں چکن 10روپے کمی کے بعد219روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاﺅن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے غالب مارکیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا۔انچارج غالب مارکیٹ رمضان بازار بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے رمضان بازار میں انتظامات کا اورفئیر پرائس شاپ پر اشیاءضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔


انہوں نے قیمتوں اور معیار کو چیک کیا۔


انہوں نے کہا کہ غالب مارکیٹ رمضان بازار مکمل طور پر فنکشنل ہے اورتمام تر انتظامات تسلی بخش ہیں۔