ہولیو مہم ،ایک لاکھ 63ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

ہولیو مہم ،ایک لاکھ 63ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

لاہور(جنرل رپورٹر رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے خان کالونی نصیر آباد کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن ذیشان رانجھا، اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے خان کالونی کے رہائشیوں کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے ہر بیماری سے بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں اپنا کام فرض سمجھ کر کریںگی اور پولیو کا نام و نشان نہیں ہو گا۔ڈی سی نے کہا کہ پہلے دن 163443بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی ایچ او اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

 ساتھ ساتھ پولیو مہم کو یقینی بنا رہے ہیں

اوراپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1