وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرحکومت کو نوٹس جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرحکومت کو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرحکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے، یہ درخواست سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امتیاز کیفی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کسی لاءافسر کو بغیر جواز برطرف نہیں کیا جا سکتا۔ و زیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محض ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے درخواست گزار کوبرطرف کردیا گیا، توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : علاقائی