امریکہ نے پاکستانی کمپنی سمیت 12غیر ملکی اداروں اور شخصیات پر پابندی لگا دی 

امریکہ نے پاکستانی کمپنی سمیت 12غیر ملکی اداروں اور شخصیات پر پابندی لگا دی 

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکہ نے 12 غیر ملکی اداروں اور شخصیات کو ملک کی قومی سلامتی کے لئے تشویش کا باعث بننے والی تجارت میں ملوث افراد پر پابندی لگا دی ہے جن میں ایک پاکستانی کمپنی بھی شامل ہے۔ منگل کے روز امریکی محکمہ تجارت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد یا اداروں کو اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق اس اقدام کا مقصد حساس ٹیکنالوجی کا تحفظ ہے تاکہ وہ ان ہاتھوں میں نہ چلی جائے جو امریکہ کی سلامتی اور امریکی شہریوں کے لئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ایسا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ یہ مصنوعات ایران کے جوہری پروگرام یا چین کی فوجی ضروریات کیلئے استعمال ہونے کا امکان ہے جن افراد یا کمپنیوں پر پابندی عائد ہوتی ہے ان میں سے چار کا تعلق چین اور ہانگ کانگ سے ہے۔ اس کے علاوہ دو چینی باشندے اور ایک پاکستانی کمپنی اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد بھی ان میں شامل ہیں۔

پابندی

مزید : صفحہ اول