وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کیخلاف 20کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کیخلاف 20کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر

لاہور(نامہ نگار)انجمن تاجران پنجاب کے صدر محمد ادریس نے جھوٹا مقدمہ درج کرانے پروفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ پلاننگ طارق بشیر چیمہ کے خلاف سول کورٹ میں 20کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا ،طارق بشیر چیمہ کے خلاف انجمن تاجران پنجاب کے صدر محمد ادریس نے ہتک عزت کا دعوی دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ طارق بشیر چیمہ نے 2018 ءمیں درخواست گزارکے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کروایا، متعلقہ اداروں نے مقدمہ جھوٹااوربے بنیادقراردے دیاہے ، جھوٹا مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے ان کی معاشرے میں بدنامی ہوئی ہے اوران کی شہرت اورکاروباربھی متاثر ہواہے،عدالت سے استدعاہے کہ طارق بشیرچیمہ کو 20 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے،فاضل جج نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی تک جواب طلب کرلیاہے۔

مزید : علاقائی