حکومت آئندہ بجٹ میں تاجروں کو ریلیف فراہم کرے،عظمت شاہ

حکومت آئندہ بجٹ میں تاجروں کو ریلیف فراہم کرے،عظمت شاہ

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان انجمن تاجران لاہور کے سینئر نائب صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تاجروں کو ریلیف فراہم کرے میں ذاتی طور پر چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبّر زیدی کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے سے اجتناب کرنے کے احکامات کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

اور اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ چیئرمین ایف بی آر کے اصلاحاتی اقدامات سے ادارے کے ساتھ تاجر اور بزنس کمیونٹی کے اعتماد کا رشتہ بھی مضبوط ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس دہندگان کو اعزازات سے نوازا، ہمارا ہمیشہ یہی م¶قف رہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والے صنعتکار اور تاجر ملک کے اصل وی آئی پی ہیں ۔

عظمت شاہ

مزید : میٹروپولیٹن 1