بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج

بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج

لاہور(نامہ نگار)صنفی تشدد کورٹ کے جج رحمت علی نے 14سالہ لڑکی مدیحہ سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہزاد کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ملزم شہزاد کے خلاف تھانہ گجر پورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے ، فاضل جج نے ملزم کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت کو بتایا گیا کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر ملزم کوگرفتار کیا گیا،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کے موکل کے خلاف رنجش کی بنا پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیاہے۔سیشن عدالت نے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزم سلمان کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔ملزم سلمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ وہ کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی۔

مزید : علاقائی