حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسا دیا،شہباز ابن علی

  حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسا دیا،شہباز ابن علی

لاہور(نمائندہ خصوصی)قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے آئی اےم اےف سے6ارب ڈالر قرض کے عوض پاکستان کی معاشی خود مختاری گروی رکھ کر ملک کو عالمی سود خور ادارے کے چنگل مےں پھنسا دےا ہے ،پاکستان اور آئی اےم اےف معاہدے کے مطابق شرح سود بڑھائی جائے گی ،روپے کی قدر مےں مزےد کمی ہوگی ،مزےد ٹےکس لگائے جائےں گے۔

،تمام طرح کی سبسڈےز ختم ہونے سے گےس ،بجلی ،پٹرولےم مصنوعات کی قےمتےں بڑھےں گی جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گااور غربت مزےد بڑھے گی۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مےڈےا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف حقیقت مےں امریکا کا ایک ذیلی ادارہ ہے جس مےں 9 انتہائی اہم اور حساس ترےن شعبوں کے سربراہوں کا تعلق ےہودےوں کی تنظےم فری مےسن سے ہے،تحرےک انصاف کی حکومت نے آئی ےم اےف سے قرض لے کر اور ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو مشےر خزانہ ،رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک اور شبر زیدی کو چےئرمےن ایف بی آربنا کر پاکستان مےں آئی ےم اےف کے ذرےعے ےہودی لابی کو فروغ دےنے کے منصوبے پر عمل شروع کردےا ہے جس کے مستقبل مےں بڑے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1