حکومت نے 9ماہ میں ملک کیلئے انقلابی اقدامات کئے،عادل حفیظ

  حکومت نے 9ماہ میں ملک کیلئے انقلابی اقدامات کئے،عادل حفیظ

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماءعادل حفیظ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 9 ماہ کے عرصہ میں ملک و قوم کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں، پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، وزیراعظم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ بے سہارا افراد کیلئے پناہ گاہوں کا قیام، حیدر آباد یونیورسٹی اور القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد، راولپنڈی میں عالمی معیار کا زچہ بچہ ہسپتال کی بنیاد سمیت غریب عوام کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات کیلئے صحت کارڈ کا اجرائموجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خارجہ پالیسی میں کشمیرپر واضح موقف دیا۔

عادل حفیظ

مزید : میٹروپولیٹن 1