بین الاقوامی ہول سیل کمپنیمیٹرو پاکستان نے سوشل رسپانسیبلیٹی ایوارڈ جیت لیا

  بین الاقوامی ہول سیل کمپنیمیٹرو پاکستان نے سوشل رسپانسیبلیٹی ایوارڈ جیت ...

لاہور(سٹی رپورٹر)بین الاقوامی سرکردہ ہول سیل کمپنی میٹرو پاکستان نے شوکت خانم سوشل رسپانسیبلیٹی ایکسیلنس ایوارڈ جیت لیا ہے ۔میٹرو پاکستان کو یہ ایوارڈ شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال و ریسرچ سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں شوکت خانم اسپتال کےلئے عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں نمایاںکردار ادا کرنے کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ۔میٹرو پاکستان ملک کے ان پانچ اداروںمیںشامل تھی جن کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔میٹرو پاکستان کے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز پرویز اختر نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال و ریسرچ سینٹرکے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان اور معروف صحافی و کالم نویس مجیب الرحمن شامی سے ایوارڈ وصول کیا ،تقریب میںمعروف کاروباری شخصیات،عمائدین شہر،کارپوریٹ ہیڈز اور میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ایک معروف غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کے تحت کینسر اسپتال و ریسرچ سینٹر چلایا جارہا ہے جہاں 75فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1