سیف سٹیز اتھارٹی نے اسلام آباد کی گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا

سیف سٹیز اتھارٹی نے اسلام آباد کی گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا

لاہور(جنرل رپورٹر ) ای چالان کے لیے پنجاب کے بعد سیف سٹیز اتھارٹی نے اسلام آباد کی گاڑیوں کا اسلام آباد ایکسائز سے ڈیٹا حاصل کرلیا، اب لاہور میں قانون شکنی پر اسلام آبادنمبر کی گاڑیوں کے بھی چالان ہوں گے۔سیف سٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کو بھی ای چالان جاری ہونگے، اس سے پہلے صرف پنجاب کا ڈیٹا ہونے کی وجہ سے ای چالان جاری کیے جارہے تھے جبکہ وفاق اور دیگر صوبوں کا ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے چالان نہیں کیے جاتے تھے۔اسلام آباد سے رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گھروں میں ای چالان موصول ہوں گے۔

، جرمانہ بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک کی تمام برانچز میں جمع ہو سکتا ہے، دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی ایکسائز ریکارڈ کیلئے مراسلے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی